بدین ،ذوالفقار مرزا کے خلاف 8مختلف مقدمات میں پیشی سے مستقل استثنیٰ منظور، بیرون ملک جانے کی بھی اجازت

بدھ 3 جون 2015 08:26

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں درج 8مختلف مقدمات میں ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین کی عدالت نے پیشی سے مستقل استثنیٰ منظورکرلی اوراور ذوالفقار مرزا بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی گئی اس موقع پرڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگوں کے دوران کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتاہوں بلاول بھٹوزرداری انہی والدہ اور ناناکی راہ پر چل کرملک کی عوام کی خدمت کرینگے ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے مزید کہا کہ اگر بختاور بھٹو بدین سے الیکشن لڑیں گی تواس کی بھرپور حمایت کرینگے اوران کوکامیاب بنائینگے جبکہ آصف زرداری نے عوام کولوٹا ہے جبکہ صوبائی وزیرشرجیل میمن کے روپے ماڈل ایان جیسی عورتیں خرچ کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :