مصر، اخوان المسلمون کے دو سینئر لیڈر گرفتار،دونوں دو سال سے مفرور تھے

بدھ 3 جون 2015 08:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)مصری حکام نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے دو چوٹی کے رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دونوں دو سال سے مفرور تھے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہیں جب مصر کے معزول صدر محمد مْرسی کی سزائے موت کی توثیق ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان لیڈروں کی گرفتاریوں کو 2013 ء جولائی میں مصری صدر مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں اخوان المسلمون کے خلاف جاری بڑے کریک ڈاوٴن کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گرفتار شدگان مذہبی عالم عبدل رحمٰن البار اور اخوان المسلمون کے سابق ترجمان محمود غْزلان ہیں۔ یہ دونوں گیزا کے مضافات میں چھْپے ہوئے تھے جہاں سے انہیں پیر کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :