اسپنر سعید اجمل انگلش کاونٹی کھیلنے کیلئے لندن روانہ،کاونٹی کرکٹ سے کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں مدد ملے گی، سعید اجمل ، کاونٹی کرکٹ کے دوران جب بھی سلیکٹرز نے مدعو کیا تو پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے، روانگی سے قبل گفتگو

بدھ 3 جون 2015 08:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل انگلش کاونٹی کھیلنے لندن روانہ ہوگئے۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کاونٹی کرکٹ سے کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں مدد ملے گی۔سعید اجمل انگلش کاونٹی میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ وہ کاونٹی کرکٹ سے دوبارہ درھم میں آنے کی کوشش کرینگے،کاونٹی میں میچز زیادہ ہیں اس لیے فارم بحال کرنے میں بھی خاصی مدد ملے گی۔سعیداجمل نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ کے دوران جب بھی سلیکٹرز نے انہیں مدعو کیا تو وہ پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :