جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے نائب سربراہ کو جلاوطن کیا جائے گا، جوبا حکومت

بدھ 3 جون 2015 08:33

سوڈان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)جنوبی سوڈان نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے، جس میں جوبا حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ عالمی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کی ملک بدری کے احکامات واپس لے۔

(جاری ہے)

جنوبی سوڈان کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان کے نائب سربراہ ٹوبی لانزر حکومت کے خلاف بیانات دیتے ہیں اور انہیں ہر حال میں ملک بدر کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جوبا حکومت کے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانزر جنوبی سوڈان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :