افغانستان، گیسٹ ہاوٴس پر حملہ، 9 افغان کارکن ہلاک

بدھ 3 جون 2015 08:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)شمالی افغانستان میں چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکنوں کے ایک گیسٹ ہاوٴس پر شدت پسندوں کے حملے میں نو افغان کارکن ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے بلخ کی پولیس کے نائب سربراہ عبدالرزاق قادری نے بتایا کہ بلخ کے ضلع زاری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات امدادی کارکنوں کے علاوہ، جن میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل تھی، دو محافظ بھی ہلاک ہو گئے۔ قادری نے اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :