عمر البشیر نے اگلے پانچ برس کے لیے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا

بدھ 3 جون 2015 08:32

سوڈان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)سوڈانی صدر عمر البشیر نے اگلے پانچ برسوں کے لیے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کے روز حلف برداری کی تقریب میں ملکی پارلیمان کے ارکان، فوجی سربراہاں اور متعدد ممالک کے رہنماوٴں اور وفود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رواں برس اپریل میں صدارتی انتخابات میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اپوزیشن کی جانب سے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، جب کہ ووٹرز ٹرن آوٴٹ بھی انتہائی کم تھا۔ 71 سالہ البشیر نے ان انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کا 94 فیصد حاصل کیا تھا۔ بین الاقوامی فوج داری عدالت نے جنگی جرائم کے الزامات کے تحت عمر البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔