شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام کا حملہ، شدید جھڑپیں،16 افراد مارے گئے

بدھ 3 جون 2015 08:32

میدوغوری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوغوری میں منگل کے روز شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق اس کے بعد سے شدید فائرنگ اور لڑاکا طیاروں کی گونج گرج سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز نومنتخب صدر محمد بخاری نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھاتے ہوئے فوجی ہیڈکوارٹرز کو دارالحکومت ابوجہ سے میدوغوری منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوغوری کو گزشتہ چند برسوں میں بوکوحرام کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ بوکوحرام کے حملے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ ہفتے کے روز بھی میدوغوری میں بوکوحرام کی جانب سے متعدد مکانات کو دستی بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 16 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :