کرپشن اسکینڈل ، فیفاکے صدرسیپ بلاٹرمستعفی

بدھ 3 جون 2015 08:18

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)کرپشن اسکینڈل کے باعث فیفاکے صدرسیپ بلاٹرمستعفی ہوگئے ،5دن قبل ہی پانچویں بارصدرمنتخب ہوئے تھے ،ورلڈکپ فٹ بال میں کرپشن اسکینڈل منظرعام پرآنے کے بعدعالمی فٹبال ایسوسی ایشن فیفاکے صدرسیپ بلاٹرنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،ان کاکہناہے کہ تنظیم کے دوبارہ انتخابات ہوں گے واضح رہے کہ سیپ بلاٹرعہدے پرپانچ بارمنتخب ہونے کے صرف پانچ دن بعدہی مستعفی ہوئے ہیں وہ حال ہی میں 5ویں بارفیفاکے صدرمنتخب ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :