وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سینئر وزیر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین کی ملاقات ،آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کیلئے آمدہ بجٹ کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو ،ترقیاتی فنڈز میں اضافے کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے موقف سے آگاہ کیا

بدھ 3 جون 2015 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ،آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے آمدہ بجٹ کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو ۔ترقیاتی فنڈز میں اضافے کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے موقف سے آگاہ کیا ،آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین نے گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور بجٹ ضروریات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔

چودھری محمد یٰسین نے وفاقی وزیر خزانہ کو آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے درپیش مالی مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر وزیر خزانہ نے سینئر وزیر کو یقین دھانی کروائی کہ وفاق آزاد حکومت کی تجاویز کے مطابق خطہ میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرے گا اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں ترقی کے عمل کو بڑھانا چاہتے ہیں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لئے میگا پراجیکٹس دیئے ،ان منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی،آزادکشمیر میں بھرپور ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے مالی سال 2015-16کے بجٹ میں مالی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا اور مزید نئی ترقیاتی سکیموں کو شامل کر کے آزادخطہ کو ترقی وخوشحالی کے راستہ پر گامزن کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی ،تاؤ بٹ منگلادو رویہ سڑک کی تعمیر ،شنٹر اور لیپہ ٹنلز کی تعمیر ،اسلام آباد مظفرآبا دریلوے لنک جیسے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے آزادکشمیر کے اندر معاشی سرگرمیاں تیز تر ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :