جمہوریہ چیک نے نئے جوہری ری ایکٹر لگانے کے منصوبے کی منظوری دے دی

جمعرات 4 جون 2015 08:36

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)چیک جمہوریہ نے ایک طویل المدتی منصوبے کے تحت ملک میں نئے جوہری پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ پراگ حکومت کے مطابق اس سے توانائی کے شعبے میں ملکی خودانحصاری قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

چیک جمہوریہ کے وزیربرائے صنعت و تجارت ڑان ملاڈیک نے کہا کہ نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر ٹیملِن اور ڈوکووانی کے پلانٹس میں کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چیک جمہوریہ توانائی کی ضروریات کا زیادہ تر حصہ جوہری ری ایکٹروں سے حاصل کرتا ہے۔