نائجیریا کی فوج آٹھ ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جمعرات 4 جون 2015 08:36

لاگوس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ بوکوحرام سے برسرپیکار نائجیریا کی فوج قریب آٹھ ہزار افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی کے مطابق نائجیریا کی فوج کے اعلیٰ افسران پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ فوجی افسران قتل عام یا کم از کم زندگیوں کے تحفظ میں ناکامی کے ملزم ہیں اور ان معاملات کی تفتیش کی جانا چاہیے۔ اس عالمی ادارے نے نائجیریا کے نئے صدر محمد بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :