بم حملوں میں ملوّث 16 مطلوب سعودیوں کی فہرست جاری، سعودی وزارت داخلہ کا مشتبہ افراد کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے دو لاکھ ستر ہزار ڈالرز بطور انعام دینے کا اعلان

جمعرات 4 جون 2015 08:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے القطیف اور شہر الدمام میں دو مساجد پر تباہ کن بم حملوں میں ملوّث سولہ مشتبہ مطلوب افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ان سولہ مشتبہ افراد کے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں اور ان کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے یا مدد دینے والوں کے لیے دو لاکھ ستر ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی حملے کو ناکام بنانے میں مدد دینے والے فرد کے لیے انیس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ان مطلوب افراد کے نام یہ ہیں:سعید فلاح عائض ال رشید ، فیصل محمد سعید الزہرانی ،سویلم الہادی الرویلی ،ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان ،عبدالہادی معیض عبدالہادی القحطانی ،عبدالرحیم عبداللہ بن عمر المطلق ،احمد سالم احمد الحلیف الغامدی ،محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی ،ہشام فہد محمد الخضیر ،حسن محمد الویباری الشمری ،سلطان عبدالعزیز الشہری ،محسن محمد محسن العتیبی ،بسام منصور احمد الیحییٰ ،عبدالرحمان محمد علی البکری الشہری ،محمد سلیمان رحیان الصقری العنزی اور حسن فرج محمد القحطانی۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد سعودی شہری ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں اہل تشیع کی مسجد العنود کے باہر ایک حملہ آور بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :