ڈاکوؤں کے ساتھ میں گھر ملازمہ کا روپ دھار کر گھروں میں کام کاج کرنے والی خواتین شامل ہیں،سی پی او فیصل آبا د کا انکشاف

جمعرات 4 جون 2015 08:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے انکشاف کیا ہے کہ شہر اورگردونواح کے علاقوں میں گھروں میں گھس کرڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کرنے والے ڈکوؤں کے ساتھ میں گھر ملازمہ کا روپ دھار کر گھروں میں کام کاج کرنے والی خواتین شامل ہیں جوکہ گھر کے افراد کی پوری جان کاری اپنے گروہ کو دیتی ہیں جس سے ڈاکوؤں کے گروہ کو واردات میں کافی آسانی ہوتی ہے انہوں نے عوام الناس کو اپیل کی ہے کہ آئیندہ گھریلو ملازمہ کو رکھنے سے پہلے اسکی قومیت و سکونت کے بارہ میں دریافت کر کے اس کے کریکٹر کے بارہ میں جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

گھریلو ملازمہ رکھنے سے پہلے اس کے سکونتی علاقہ سے کسی بھی معزز ین علاقہ سے شخصی ضمانت بھی لے لیں تاکہ خدانخواستہ اگر آپ کے گھر میں کوئی چوری،ڈکیتی کی واردات ہونے کی صورت میں ملزمان تک جلد از جلد رسائی پانے میں مدد مل سکے ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ آئندہ کسی بھی گھریلو ملازمہ کے رکھنے کی صورت میں تمام شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے نام وسکونت درست ہے اور گھریلو ملازمہ رکھنے کے بارہ میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بتانے کے پابند ہونگے وگرنہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ ساتھ مالکان سے بھی بازپرس کی جائے گی ۔