بنوں ، ایف آر سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ،سیکورٹی اہلکار شہید، تین شدت پسند مارے گئے

جمعرات 4 جون 2015 08:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء ) ایف آر بنوں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، 1سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین شدت پسند مارے گئے گذشتہ روز ایف آر بنوں کے دریوبہ ایجنسی میں خادم شہید سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کرکے حملہ کیا جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی شروع کی دیگر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار احسان اللہ شہید ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں شدت پسند وں کے تین ساتھی مارے گئے

متعلقہ عنوان :