پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پرغیرملکی ریسٹورنٹ سیل کر دیا

جمعرات 4 جون 2015 08:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے عائشہ ممتاز کی سربراہی میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارکر ہوٹل پر غیر معیاری اشیا ء او ناقص انتظامات کی بنا پر غیر ملکی ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ فوڈ کی ٹیم نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ریسٹورنٹ کے کچن کو بھی چیک کیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر ملکی اور زائد المعیاداشیائے خورونوش فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا اور زائد المعیاد اشیا قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :