پشاور میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد

جمعرات 4 جون 2015 08:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ریلیاں اور جلوس نکالنے اور عدم اعتراض کی سند(NOC) کے بغیر جلسے اور اجتماع منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم فوری طور پر ایک ہفتے کے لئے نافذ العمل رہے گا جس کی خلا ف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :