نصیرآباد،رشتے کے تنازعہ پر بھائی سگے بھائی کو فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہوگیا

جمعرات 4 جون 2015 08:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)تحصیل تمبو کے علاقے میں خون گرم ہوگیا رشتے کے تنازعہ پر بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کے گوٹھ علی آباد میں بدھ کے روز رشتے کے تنازعہ پر مبینہ ملزم شفع محمد نے اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ ملکرفائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی عیسی خان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو منجھوشوری ہسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا اور اطلاعی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :