جوڈیشل کمیشن کارروائی، دوگواہان کو صرف عدالت کا منہ دکھانے کیلئے بلایا گیا

جمعرات 4 جون 2015 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)جوڈیشل کمیشن میں دوگواہان کو صرف عدالت کا منہ دکھانے کیلئے بلایا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن محمد سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن پاکستان سے صرف ایک ایک سوال پوچھا گیا۔

(جاری ہے)

محمد عرفان اور محمد سعید سے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کچھ لیٹرز دکھائے اور پوچھا کیا یہ خطوط آپ کے لکھے ہیں اور ان پر دستخط آپکے ہیں،جن پر دونوں مذکورہ افراد نے ہاں میں جواب دیا اوران سے جرح ختم کرلی گئی