کوڑا کرکٹ سے مختلف اشیاء اکٹھی کرنے والے بچوں کو” فری تعلیم اوراعزازیہ“ دینے کا فیصلہ

جمعرات 4 جون 2015 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)محکمہ لیبر کی ” چائلد لیبر“ کے خاتمہ کے لئے پیش کردہ سفارش کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھر میں 8 سے 14 سال تک کے بچے جو کاغذ اور کوڑا کرکٹ سے مختلف اشیاء اکٹھی کرنے کا کام کرتے ہیں کے لئے متوقع بجٹ2015-16میں ” فری تعلیم “کی سہولیات فراہم کرنے اور انکو”اعزازیہ“ دینے کے لئے فنڈز مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو بتایا گیا ہے کہ 8 سے 14 سال تک کے بچوں کی بڑی تعداد اپنا پیٹ پالنے کیلئے کوڑا کرکٹ سے اشیائے اکٹھی کرتی ہے اور انہیں فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے تاہم ایسے بچے نشہ یا چوری چکاری کی وارداتوں میں بھی معاونت کار کا کام کرتے ہیں۔ حکومت نے محکمہ لیبر اور ایک غیر سرکاری این جی اوز کی ذمہ داری لگائی ہے کہ8 سے 14 سال تک کے بچوں کا ڈیٹا ہنگامی طور پر اکٹھا کرکے30جون سے پہلے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :