آصف زرداری کا خیبرپختونخواہ میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کے عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم

جمعرات 4 جون 2015 08:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء) سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں درجنوں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ جو شواہد سامنے آئے ہیں ان کے بعد جیتنے والوں کے پاس کوئی اخلاقی نواز نہیں بچا۔ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میڈیا پر دکھائی جاچکیہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان خوش آئند ہے۔