دو سال پہلے کے واقعات کو بلیک میلنگ کے ناکام ہونے پر سنسنی پھیلانے کی کوشش ہے، پرویز خٹک،ٹی وی ٹاک شو میں غلط تناظر میں بیان کئے گئے حقائق کا سختی سے نوٹس

جمعرات 4 جون 2015 08:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نجی ٹیلی ویژن کے ایک ٹاک شو میں غلط تناظر میں بیان کئے گئے حقائق کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے کے واقعات کو بلیک میلنگ کے ناکام ہونے پر سنسنی پھیلانے کے لئے آج کے دن دکھانے کے پیچھے کون سے خفیہ محرکات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ فرنٹیئر ریزرو پولیس میں جو بھرتیاں ہوئیں ان میں گزشتہ سال انکوائری کے بعد اس وقت کے ذمہ دار ڈپٹی کمانڈنٹ اور شامل عملے کو نوکری سے برخاست کیاجا چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیا کہ ان کے خاندان کے بعض افراد پر ایسے بے سرو پا الزامات لگائے گئے ہیں جن کا جواب دینا وہ ضروری نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بلیک میلنگ کے خلاف وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :