شناختی کارڈ میں لڑکی کی عمر دس سال بڑھانے پر چیئرمین نادرا اور متعلقہ جنرل مینجر 9جون کو عدالت میں طلب

جمعرات 4 جون 2015 08:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء) سول جج عدنان بختیا ر نے شناختی کارڈ میں لڑکی کی عمر دس سال بڑھانے پر چیئرمین نادرا اور متعلقہ جنرل مینجر کو 9جون کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔ کارڈ میں عمر زیادہ لکھی جانے کے باعث نوبیاہتا لڑکی سائرہ شوہر کے پاس دبئی نہیں جا سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی لڑکی سائرہ نے سول عدالت میں دعوی دائر کیا ہے کہ ا س کا نکاح دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی سے ہوا ہے۔

اس نے نادرا سے اپنا شکانٹی کارڈ بنوایا ہے۔ عملے نے کارڈ پر ا س کی عمر دس سال بڑھاکر لکھ دی ہے جس کی وجہ سے ا س کی رخصتی نہیں ہو سکی ۔ دعوے میں استدعاکی گئی ہے مدعیہ کے شناختی کارڈ پر اس کی عمر درست کی جائے ۔ فاضل عدالت نے اس دعوے پر چیئرمین نادرا اور متعلقہ جنرل مینجر کو 9جون کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :