کوئٹہ،صدرمملکت کے بیٹے کے قافلے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیموں کے کمانڈرسمیت 5شدت پسندگرفتار

جمعرات 4 جون 2015 08:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)بلوچستان کے علاقے حب اورگوادرمیں فرنٹیئرکورکے عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعدصدرمملکت کے بیٹے کے قافلے اٹک سیمنٹ فیکٹری ،چائنیز کے قافلے اورمزدوروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیموں کے کمانڈرسمیت 5شدت پسندوں کوخودکارہتھیاروں اسلحہ اوردستی بموں سمیت گرفتارکرلیایہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزگوادرکے علاقے میں فرنٹیئرکورنے پسنی اورگردنواح میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوشدت پسندوں کوخودکارہتھیاروں اوردستی بموں سمیت گرفتارکرلیااسی طرح ایک اورکارروائی میں بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعدصدر مملکت ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرصورت خان کو 2دیگرساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت2شدت پسندوں کوگرفتارکیاگیاہے جواٹک سیمنٹ فیکٹری کے قریب8مزدوروں اورچائنیزاسٹاف کے قافلے پرحملے اوردیگربے گناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اورسیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہیں گرفتارملزمان سے تحقیقات جاری ہے ۔