عوام کو اراکین اسمبلی کے حاضری ریکارڈ تک رسائی کا حق مل گیا ، ایوان صدر نے قومی اسمبلی کی طرف سے طویل عرصہ سے زیرالتواء اپیل مسترد کردی

اتوار 12 جولائی 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) ایوان صدر نے قومی اسمبلی کی طرف سے عوام الناس کو اس کے ممبران کے حاضری ریکارڈ تک رسائی نہ دے کر اس کا استحقاق برقرار ر کھنے سے متعلق طویل عرصہ سے زیرالتواء اپیل کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اکتوبر 2013ء میں اپیل دائر کی تھی جب وفاقی محتسب نے پاکستان ادارہ برائے قانون ساز ترقی اور شفافیت (پلڈاٹ ) کی طرف سے ممبران اسمبلی کا حاضری ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر اس کے حق کو برقرار رکھا تھا جو کہ سیکرٹریٹ نے یہ دعوی کرتے ہوئے تھنک ٹینک کو فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا کہ اس سے اراکین پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوگا ۔

گزشتہ پیر کے روز ایوان صدر کے لیگل ڈائریکٹر نے اس دلیل کو مسترد کردیا تھا او ر قرار دیا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کا حاضری ریکارڈ نہ تو نجی نوعیت کا معاملہ ہے ا ور نہ ہی ذاتی نوعیت کا بلکہ یہ عوام کے دائرہ کار کامعاملہ ہے ۔6جولائی کے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ معلومات لوگوں کو فراہم کرنا یقینا غیر جمہوری نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو درخواست میں آئین کے آرٹیکل 66-67 کا حوالہ دیاجو کہتا ہے کہ قومی اسمبلی ممبران کا استحقاق اور ایوان میں قانون سازی کے لئے قوا عد وضوابط بنانے کا انکا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :