اسرائیل کا ڈرون طیارہ لبنانی شہر میں گر کر تباہ

اتوار 12 جولائی 2015 09:00

بیروت ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء )لبنانی فوج کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ لبنان کے شمالی ساحلی شہر طرابلس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پیش آنیوالا ایسا دوسرا واقعہ ہے۔لبنانی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ "مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 8:30 بجے اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ طرابلس شہر میں گرگیا اور فوج نے اس حوالے ضروری اقدامات اٹھا لئے ہیں۔

" بیان میں ان 'ضروری اقدامات' کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بغیر پاچچزئلٹ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرب پر بات کرتے ہوئے کہا " مقامی مچھیروں نے دیکھا کہ ایک طیارہ طرابلس شہر کی مرکزی بندرگاہ کے قریب موجود مچھیروں کی بندرگاہ کی طرف گر رہا ہے۔""مچھیروں نے اس موقع پر فوج کو اطلاع دی جنہوں نے زیر سمندر آٹھ میٹر گہرے پانی سے طیارہ کو نکال لیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ طیارہ اسرائیلی ڈرون ہے۔

"اسرائیلی فوج کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔اس سے پہلے 21 جون کو اسرائیل نے مشرقی لبنان میں ایک فضائی کارروائی کی تاکہ وہ پہاڑی علاقوں میں گرنے والے اپنے ڈرون طیارے کو تباہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :