پروفیسر کی بال اور بلا دونوں چل گئے ، پاکستان پہلے ایک روزہ میچ میں فتح یاب ،سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست، 5میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 1-0کی برتری حاصل ، حفیظ نے پہلے 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا پھر 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے دسویں سنچری مکمل کرکے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ، شعیب ملک کے شاندار 55رنز ، چھکامار کر اپنی نصف سنچری اور ٹیم کو فتح دلوائی ،سری لنکا کی جانب سے چندی مل 65، دلشان 38رنز بنا کر نمایاں رہے ، پریرا ، پرساد ، دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،سیریز کا دوسرا ایک روز ہ میچ 15جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا

اتوار 12 جولائی 2015 08:26

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) سری لنکا میں جاری 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، پروفیسر کی آل راؤنڈ کارکردگی ، پہلے 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا پھر 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کرکے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ،255رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 45.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

دمبولا میں جاری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر255 رنز بنائے،ماسوائے چندی مال کے کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی نصف سینچری نہ سکور کر سکا۔

(جاری ہے)

، پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے دوران پاکستان کو پہلی کامیابی44کے سکور پر ملی جب کوشل پریرا 26 رنز بنا کر محمد حفیظ شکار بن گئے، 82 کے سکور پر تھری مانے کو انور علی نے گھر بھیج دیا، انہوں نے 23 رنز بنائے، تھارنگا 20 رنز بنا کر محمد حفیظ کا دوسرا شکار بنے، سرفراز احمد نے انہیں اسٹمپ کیا۔

چوتھے آوٴٹ ہونے والے دلشان تھے جو38 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے ، کپتان اینجلو میتھیوز 38رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے سیرا واردانے نے 22رنز بنائے دنیش چندیمل نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی اور 65 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے،۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راحت علی نے دو جب کہ یاسر شاہ اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

محمد عرفان نے بہترین بولنگ کی لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔255 رنز کے ہدف میں پاکستان کی جانب سے کپتان اظہرعلی اوراحمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور 47 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا جس کے بعد اظہرعلی 21 رنز بنانے کے بعد سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کا شکار بن گئے، احمد شہزاد بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اورصرف 29 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔

، پاکستان کی تیسری وکٹ 123 کے مجموعی سکور پر گری جب دلشان نے بابر اعظم کو 25 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ کیا۔ پاکستان کے چوتھے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھیم جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور 95 گیندوں پر 103 رنز بنا کر، پریرا نے اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ لے کر انھیں آوٴٹ کیا۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں شعیب ملک اور محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ، شعیب ملک نے چھکا مار کر اپنی نصف سنچری اور پاکستان کو فتح دلائی ، محمد رضوان 20رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے لکمل ، پیریرا ، دلشان اور اینجلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا یہ اس سیریز کا واحد ڈے میچ ہے بقیہ چاروں میچ ڈے اینڈ نائٹ تھا ۔

ورلڈ کپ میں ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے مختار احمد اور بلال آصف کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس سیریز میں سری لنکا کو سنگاکارا اور جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں، البتہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے تلکارتنے دلشان ٹیم میں شامل ہیں، جنھیں دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 204 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :