وزیراعظم کو مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی،الطاف حسین ، پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب
اتوار 12 جولائی 2015 09:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریند رمودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ممبئی حملوں کا باربار تذکرہ کیاگیا لیکن پاکستانی وزیراعظم کو اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ مسئلہ کشمیر اجاگرکرتے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آوازاٹھاتے ۔
کیا پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ انہوں نے ان خیالات کااظہار محبان پاکستان کے زیراہتمام سعودی عرب اورمختلف خلیجی ریاستوں میں منعقدکی جانے والی افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کیاجن میں سینکڑوں کی تعدادمیں پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے شرکاء کورمضان المبارک کے آخری عشرے کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہا کہ وہ اس آخری عشرے کی نمازوں اوراس کی طاق راتوں میں اپنی عبادات میں تحریک کے شہیدوں کی مغفرت اورتحریک کودرپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
الطاف حسین نے کہاکہ 1947ء سے لیکرآج 68 سال گزرجانے کے باوجود پاکستان بنانے والوں کی اولادوں یعنی مہاجروں کو ”فرزند زمین“ تسلیم نہیں کیاجاتا،ڈاکٹر عبدالقدیرخان جیسے ممتازایٹمی سائنسدان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن مہاجرہونے کی وجہ سے انہیں بھی فرزند زمین تسلیم نہیں کیاگیا۔ہماری حب الوطنی پر شک کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ طرفہ تماشا ہے کہ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اور پاکستان کو دولخت کرنے والے آج ان لوگوں کی اولادوں پرہی غداری ، ملک دشمنی اور بھارتی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگارہے ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کوانگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی ۔الطا ف حسین نے کہاکہ 1971ء میں 93 ہزارکی تعدادمیں ہتھیارڈالنے والے فوجی تو دو سال بعد واپس آگئے جبکہ پاکستان فوج کاساتھ دینے والے آج بھی بنگلہ دیش کے ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہایت ظلم اورافسوس کی بات ہے کہ لاکھوں افغان باشندوں کوتو اسلام کے نام پر پاکستان لاکربسایاجاسکتاہے لیکن ڈھائی لاکھ پاکستانی باشندوں کو ان کے اپنے وطن واپس نہیں لایاجاتا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ان محصورپاکستانیوں کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرکے فی الفوروطن واپس لایاجائے۔ الطا ف حسین نے کہاکہ مختلف اوقات میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہوتے رہے، ہمارے بے گناہ ساتھی اسیر، شہیداورلاپتہ ہوتے رہے،ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاتارہا ۔آج بھی بعض متعصب اینکرپرسنز اور سیاسی تجزیہ نگار تبصرے اورتجزیے کرنے کے بجائے خود ہی جج بن کر ایم کیوایم کے خلاف فیصلے سنارہے ہیں اور من گھڑت قصے کہانیاں سناکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت تھی جس نے سب سے پہلے بڑھ کر مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف ”ضرب عضب “ کی حمایت کی ؟ ایم کیوایم نے پاک فوج کے جوانوں کی حمایت میں ایک ملین افراد کی ریلی نکالی اور مجھ سمیت ریلی کے لاکھوں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو سیلوٹ پیش کیا۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا ہم نے پاک فوج کی حمایت کرکے کوئی گناہ کیا تھا جس کی پاداش میں آج ایم کیوایم کودیوار سے لگایاجارہا ہے ؟الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم کویہ بتایاگیاتھاکہ آپریشن دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیاجائے گالیکن قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے،اس وقت تک ایم کیوایم کے ہزارو ں رہنماوٴں، عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے ،50 سے زائد کارکنان کو گرفتارکر کے لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ درجنوں کارکنوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنی آبزرویشن میں کئی جماعتوں کے نام لیکرکہاکہ ان کے عسکری ونگ ہیں لیکن رینجرزکی جانب سے محض ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ رینجرز نے بیان دیا کہ ایم کیوایم کے سیکٹراوریونٹ انچارجز کو گرفتارکیاجارہا ہے کیونکہ انہیں تنظیمی کمیٹی عسکری تربیت دیتی ہے جبکہ ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ آخرکس آئین اورقانون کی شق کے مطابق کسی جماعت کا عہدہ رکھنے والا مجرم قراردیاجارہاہے ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے شوکت خانم اسپتال کیلئے لوگوں سے چندہ جمع کرے تورینجرزوالے اسے کندھے پربٹھائے رکھتے ہیں جبکہ ہمارافلاحی ادارہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن غریب ونادارافرادکی امدادکیلئے زکوٰة فطرے کے عطیات جمع کرے تورینجرزکہتی ہے کہ یہ بھتہ ہے اورہم ایم کیوایم کوزکوٰة فطرہ جمع نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے سوال کیاکہ آخرکس آئین اور قانون کے تحت ایم کیو ایم کی سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے؟کراچی میں نہتے مہاجروں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے والی رینجرز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنی بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی ؟ الطا ف حسین نے کہاکہ سانحہ صفورا میں اسماعیلی برادری کے درجنوں افراد کو بیدردی سے قتل کرنے والے جودہشت گردگرفتارہوئے ان کے بارے میں یہ بات منظرعام پر آچکی ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق جماعت اسلامی کی طلباء تنظیم اسلامی جمعیت طلبا سے رہا ہے اور ان دہشگردوں نے انکشاف کیا کہ وہ داعش کیلئے کام کرتے ہیں۔اس انکشاف کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جماعت اسلامی اورداعش ایک ہی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کے نامی گرامی دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کے گھروں سے گرفتارکیے گئے لیکن رینجرزنے نہ تو جماعت اسلامی کے مرکز پر چھاپہ مارا اور نہ ہی جماعت اسلامی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے گھرگھر چھاپے مارے گئے الطاف حسین نے کہاکہ پہلے کہاجاتاتھاکہ ایم کیو ایم والے زورزبردستی سے اوربندوق کی نوک پر ووٹ لیتے ہیں لیکن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات نے ان الزامات کوغلط ثابت کردیا۔اس الیکشن کے دوران پولنگ بوتھ کے اندراورباہرحتیٰ کہ ووٹوں کی گنتی جہاں ہورہی تھی وہاں بھی رینجرزکے اہلکارتعینات تھے،خواتین ووٹرزنے میڈیاپربتایاکہ رینجرزکے اہلکاروں نے خواتین پردباوٴڈالاکہ وہ بلے پرمہرلگائیں، خواتین نے احتجاج کیا، رینجرزنے ووٹرز کوپریشان کیا اس کے باوجود ایم کیوایم نے تقریباًایک لاکھ ووٹ حاصل کرکے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔ایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے اس کوصفحہ ہستی سے ختم اورمہاجروں کوکچلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہم نے بھی یہ تہیہ کررکھاہے کہ ہم ہرقسم کی قربانی دیدیں گے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں کریں گے۔ الطا ف حسین نے محبان پاکستان کے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کی حق پرستانہ جدوجہد میں محبان پاکستان کے کارکنوں نے جو مثالی کردار کیاوہ ناقابل فراموش ہے،ایک بارپھرہماری تحریک آزمائش کے دورسے گزررہی ہے ، اس نازک وقت میں قوم کے ایک ایک نوجوان،بزرگ ماں اوربہن کافرض ہے کہ وہ آزمائش کے اس وقت میں قوم کی بقاء اوراپنی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے اپنااپناکرداراداکریں۔ الطا ف حسین نے کہاکہ سعودی عرب اوردیگرخلیجی ریاستوں میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگارکے سلسلے میں مقیم ہیں جوبھاری زرمبادلہ پاکستان بھیج کر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔انہوں نے سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم تمام پاکستانی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ مملکت سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔الطاف حسین نے افطارپارٹی کے شرکاء کورمضان المبارک اورجمعة الوداع کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ وہ آج کے مبارک موقع پر قوم ، تحریک اور حق پرست شہداء کو خصوصی طور پر اپنی دعاوٴں میں یاد رکھیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 12 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
پروفیسر کی بال اور بلا دونوں چل گئے ، پاکستان پہلے ایک روزہ میچ میں فتح یاب ،سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست، 5میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 1-0کی برتری حاصل ، حفیظ نے پہلے 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ... مزید
-
1998ء میں بھارت بلائنڈ کرکٹ کا ہیرو معاشی حالات کے ہاتھوں زیرو ہوگیا ، افتتاحی ایونٹ میں شاندار پرفارمنس پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، آج تین وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھیڑیں چرانے پر ... مزید
-
سری لنکن بلے باز دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آوٴٹ ہوئے ،دلشان محمد عرفان کی 2 گیندوں پر مسلسل 2 بار آوٴٹ ہوئے لیکن نوبال اور فری ہٹ ہونے کی وجہ سے بچ گئے
-
پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ، چپ لگانے کا مقصد مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھیوں سے روابط کا بھی پتہ چل سکے گا
-
رواں سال صدقہ فطر100روپے فی کس مقرر
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ،گلف فنانسرز قرضہ بحال کرنے پر رضامند
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتظامی افسروں کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہنے کا حکم
-
کرپشن کا الزام،سابق پیسکو چیف گرفتار،12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے،پرویز اختر پر کروڑوں روپے کی خرد بردکرنے کا الزام ، اسلام آبادمیں10، پشاور میں4 پلاٹس
-
فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا
-
اسلام آباد، ایان علی کے پرستاروں‘ سول سوسائٹی اور وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس ماڈل کے ساتھ ناانصافیوں کا نوٹس لیں اور فوری انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، اپیل
-
نیب نے ایوب زرعی تحقیقی ادارہ فیصل آبادکے ڈی جی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا
-
ہرنائی ،سیکورٹی فورسز نے قائد اعظم ریزیڈینسی میں ملوث ایک اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد خودکارہتھیاروں سمیت گرفتار
-
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ میں کمی کا رحجان ،ڈالر کی قیمت خرید 102.85اور قیمت فروخت103.05روپے ہوگئی
-
جنگ بندی کے بعد یمن پرسعودی بمباری
-
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے سانحے کو 20برس مکمل، سیکڑوں افراد کا آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کے قتل کی یاد میں جلوس ،خراج عقیدت
-
فرانس: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں دو بھائی گرفتار،زیرحراست افراد پر شام میں سرگرم عسکریت پسندوں سے رابطوں کا الزام
-
انڈونیشیا ، آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث ، تین سیاحتی مقامات بند کردیئے گئے ،بین الاقوامی فضائی کمپنیوں جٹ سٹار اور ورجن نے آسٹریلیا اور بالی کے درمیان تمام پروازیں معطل کر دی
-
بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر ،واقعہ مہاراشٹر کے مقامی سکول میں پیش آیا ، طلبہ کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا
-
اسرائیل کا ڈرون طیارہ لبنانی شہر میں گر کر تباہ
-
شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، نو دہشت گرد ہلاک، چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے
-
افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کا سربراہ حافظ سعید اورکزئی 30 ساتھیوں سمیت ہلاک ،افغان انٹیلی جنس کی تصدیق ،خفیہ ٹھکانہ تباہ،دستاویزات ،جہادی ... مزید
-
صدر نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے،ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کا آرڈیننس جاری ،کمی کا آرڈیننس بینکوں پر لاگو ہوگا
-
وزیر اعظم ہاؤس کے سپریم کورٹ میں تحریری بیان کے باوجود حکومت اردو کو قومی زبان نافذ کرنے کے وعدے سے مکر گئی ،وزیراعظم ہاؤس سے مسلسل انگریزی میں بیان جاری
-
اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے؟،ایازصادق ، نیب کے احتساب کیلے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھتہ خوری اور اغواء کا عروج ہے بھتہ خوری اور اغواء کاری ناقابل معافی ہے ، میڈیا سے گفتگو
-
ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بجلی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
وزیراعظم کو مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی،الطاف حسین ، پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ افطارپارٹیوں سے بیک وقت ... مزید
-
کرپشن کے الزام میں گرفتارصوبائی ضیااللہ آفریدی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،مختلف ہسپتالوں میں2 بار چیک اپ کرایا،ٹیسٹ کلیئر ہیں،نیب، ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی ،سازش کے تحت انہیں ... مزید
-
کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے ،ڈاکٹر فاروق ستار ،کمیٹی کو انتظامی اور عدالتی اختیارات حاصل ہونے چاہئیں تاکہ وہ کسی بھی شکایات کا فوری ازالہ کرسکے ، آپریشن ... مزید
-
کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے،جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی، امریکہ اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط
-
35پنکچر ڈھونڈنے والوں کو عقل آتی ہے نہ موت ، عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں ، قوم بتائے کہ عمران پاکستان کے دشمن ہیں یا عابد شیر علی؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، پاکستان ترقی کی ... مزید
-
عوام کو اراکین اسمبلی کے حاضری ریکارڈ تک رسائی کا حق مل گیا ، ایوان صدر نے قومی اسمبلی کی طرف سے طویل عرصہ سے زیرالتواء اپیل مسترد کردی
-
تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی جی بٹ کومزید واجبات ادائیگی سے انکار کردیا
-
پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے اعلا میہ میں ہر بات شامل ہے ،پرویز رشید،تمام متنازعہ امور پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی، لہولہان پاکستان کی بجائے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کاز کی بہتر ... مزید
-
افتخار چوہدری کاعمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی ،بھارتی اخبارکا دعویٰ
-
پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشیدگی کم ‘ ماہی گیروں کو پندرہ روز میں رہا ئی پر اتفاق ہوا ہے،سرتاج عزیز، ممبئی حملہ کیس سے متعلق دونوں ممالک کے وکیل جلد ملاقات کریں گے،مشیر خارجہ کا سرکاری ٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.