بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے سانحے کو 20برس مکمل، سیکڑوں افراد کا آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کے قتل کی یاد میں جلوس ،خراج عقیدت

اتوار 12 جولائی 2015 08:56

بلغراد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء )بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کے سانحے کو بیس برس گزر گئے۔سانحے کی یاد میں سیکڑوں افراد نے موم بتیاں روشن کیں۔سربیا حکومت کی پابندی کے باوجود دارالحکومت بلغراد میں سیکڑوں افراد نے پرامن جلوس نکالا۔

(جاری ہے)

یہ افراد بلغراد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور بیس برس قبل، آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں موم بتیاں جلائیں۔تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ مارے جانے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :