فرانس: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں دو بھائی گرفتار،زیرحراست افراد پر شام میں سرگرم عسکریت پسندوں سے رابطوں کا الزام

اتوار 12 جولائی 2015 08:56

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء )فرا نسیسی پولیس نے دہشت گردوں سے تعلق اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزام میں ملوث دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ حراست میں لیے گئے دونوں بھائیوں کی عمریں 20 اور 23 سال کے درمیان ہیں۔ فرانسیسی عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو شام میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کے لیے بیرون ملک سفر کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے دونوں افراد کا تعلق مشرقی پیرس سے ہے۔ اْنہیں چند روز قبل ترکی اور بلغاریہ کے درمیان سرحدی علاقے دورگاس سے ایک 13 سالہ چھوٹے بھائی کے ہمراہ حراست میں لیا گیا، جس کے بعد ان تینوں کو واپس فرانس بھیج دیا گیا تھا۔ فرانسیس پولیس نے ملک میں داخل ہوتے ہی انہیں حراست میں لے لیا ہے تاہم ان کے چھوٹے بھائی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔پیریس کے پراسیکیوٹرجنرل کی جانب سے اپریل میں ان دونوں مشکوک بھائیوں سے دہشت گردی کے بعض واقعات میں تفتیش کا حکم بھی دیا گیا تھا جس کے بعد یہ غائب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :