پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ، چپ لگانے کا مقصد مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھیوں سے روابط کا بھی پتہ چل سکے گا

اتوار 12 جولائی 2015 08:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہزار 600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ ملوث افراد کی تعداد 4 ہزار جب کہ فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل ان مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے اور ان کے اپنے ساتھیوں سے روابط کا پتہ لگانے کے لئے ان کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے تحت مشتبہ افراد کو عید الفطر کے بعد خصوصی کپڑے پہنائے جائیں گے جس میں نصب چپ نادرا، پی آئی ٹی اور پولیس کے خود کار نظام سے منسلک ہوگی۔ یہ چپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان افراد کی نقل و حرکت سے آگاہ کرے گی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ دہشت گردوں کی الیکٹرانک نگرانی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :