وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتظامی افسروں کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہنے کا حکم

اتوار 12 جولائی 2015 08:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامی افسروں کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں بارش کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال پر انتظامیہ سے بات چیت کی ہے اور انہیں راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا ہے اور انتظامی افسروں کو یہ ہدائیت کہ ہے کہ بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :