نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ،گلف فنانسرز قرضہ بحال کرنے پر رضامند

اتوار 12 جولائی 2015 08:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) گلف فنانسرز نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے تینتالیس کروڑڈالرکا قرضہ بحال کرنے پر رضامند ہوگئے ،،منصوبہ دوہزار سولہ میں مکمل کیا جائے گا ،سرکاری ذرائع کے مطابق نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں لاگت میں مسلسل اضافے کے باعث گلف فنانسرزکی جانب سے تینتالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ روک لیا گیا تھاجس کے باعث نیلم جہلم منصوبیپربھی عمل در آمد رک گیا تھاجبکہ موجودہ دور حکومت میں پیدواری لاگت دگنی ہوکر چار ارب اکیس کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے تاہم اسلامی ترقیاتی بینک اور سعودی فنڈکے وفود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں منصوبے کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعدآئی ڈی بی اور متعلقہ فنانسرز کی جانب سے منصوبے کی دوبارہ فنڈنگ کے لیے رضامند ہوگئے ذرائع کے مطابق منصوبے کا ستر فیصد کم مکمل ہوچکا ہے اور دوہزارسولہ میں منصوبہ مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :