ہرنائی ،سیکورٹی فورسز نے قائد اعظم ریزیڈینسی میں ملوث ایک اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد خودکارہتھیاروں سمیت گرفتار

اتوار 12 جولائی 2015 08:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز نے قائد اعظم ریزیڈینسی میں ملوث ایک اور ملزمان کو گرفتار جبکہ منگچر میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو خودکارہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم ریذیڈینسی حملہ میں ملوث ایک اور ملزم باز محمد عرف بازو کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کئی عرصہ سے روپوش تھا اور گرفتاری گزشتہ روز کول مائنز سے عمل میں لائی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے منگچر کے علاقے کلی رازان خیل میں کارروائی کرتے ہوئے ایف سی کانوائے پر حملہ میں ملوث 4 دہشت گردوں کو خود کار ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :