کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے،جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی، امریکہ اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط
اتوار 12 جولائی 2015 09:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے اور یہاں پر جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور ساتھ ہی مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دبئی میں وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن اور دبئی، امریکہ اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے مطابق رواں سال دسمبر میں اس منصوبے کا فیز 1مکمل کیا جائے گا اور کراچی میں دو تلوار کلفٹن سے شارع فیصل تک جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بمعہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور فری وائی فائی کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر 20ملین امریکن ڈالر جبکہ مکمل لاگت 200ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے دبئی میں موجود وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے چائنا، امریکہ اور دبئی کی تین مختلف سرمایہ کار کمپنیوں سے معاہدوں کا آغاز کردیا ہے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں ہفتہ کو دبئی کی مقامی ہوٹل میں ان سرمایہ کار کمپنیوں اور سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ تینوں سرمایہ کار کمپنیاں کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی غرض سے کلفٹن میں دو تلوار سے شارع فیصل تک سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا آغاز رواں سال دسمبر سے شروع کردیں گی اور ان سولر اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ساتھ ان میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہوں گے اور یہ تمام کیمرہ دن اور رات میں ریکارڈنگ کرنے کی مکمل صلاحیت سے ہمکنار ہوں گے جبکہ اس میں فری وائی فائی ڈیوائس بھی منسلک ہوگی، جس سے اس کی رینج میں موجود ہر عام آدمی مفت میں انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر 20ملین امریکن ڈالر جبکہ مکمل لاگت 200ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ دبئی کی مقامی ہوٹل میں اس سلسلے میں معاہدے پر دبئی کے شیخ احمد المخطوم، چائنا (حوائی )کے جوشو ابودا اور امریکہ کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی معروف سرمایہ کار کمپنی کے رک ڈیوڈنے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے دستخط کئے۔ بعد ازاں شرجیل انعام میمن نے دبئی میں موجود پاکستانی کمیونیٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کئے جانے والے معاہدے کے بعد کراچی میں موجود تمام اسٹریٹ لائٹوں کو سولر انرجی پر تبدیل کردیا جائے گا، جس سے توانائی کے بحران سے بھی نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ سولر انرجی کے ذریعے ہم کراچی شہر کو روشن شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ایک نائٹ وژن سی سی کیمرہ اور فری وائی فائی ڈیوائس بھی تنصیب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے سندھ حکومت پہلے ہی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ان اقدامات کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہوا ہے اور اس میں ہماری پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں اور ان کے اہلکاروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس سے منسلک سی سی ٹی وی کیمرے کے باعث سڑکوں اور گلی کوچوں کی مانٹرنگ کا عمل بھی شروع ہوجائے گا اور فری وائی فائی ڈوائس کے باعث اس کو آسانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے مانٹرنگ کے سسٹم میں داخل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فری وائی فائی ڈوائس کا فائدہ اس کی رینج میں آنے والوں کو بھی حاصل ہوگا اور وہ مفت انٹر نیٹ کی سروسز حاصل کرسکیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 12 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
پروفیسر کی بال اور بلا دونوں چل گئے ، پاکستان پہلے ایک روزہ میچ میں فتح یاب ،سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست، 5میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 1-0کی برتری حاصل ، حفیظ نے پہلے 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ... مزید
-
1998ء میں بھارت بلائنڈ کرکٹ کا ہیرو معاشی حالات کے ہاتھوں زیرو ہوگیا ، افتتاحی ایونٹ میں شاندار پرفارمنس پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، آج تین وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھیڑیں چرانے پر ... مزید
-
سری لنکن بلے باز دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آوٴٹ ہوئے ،دلشان محمد عرفان کی 2 گیندوں پر مسلسل 2 بار آوٴٹ ہوئے لیکن نوبال اور فری ہٹ ہونے کی وجہ سے بچ گئے
-
پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ، چپ لگانے کا مقصد مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھیوں سے روابط کا بھی پتہ چل سکے گا
-
رواں سال صدقہ فطر100روپے فی کس مقرر
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ،گلف فنانسرز قرضہ بحال کرنے پر رضامند
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتظامی افسروں کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہنے کا حکم
-
کرپشن کا الزام،سابق پیسکو چیف گرفتار،12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے،پرویز اختر پر کروڑوں روپے کی خرد بردکرنے کا الزام ، اسلام آبادمیں10، پشاور میں4 پلاٹس
-
فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا
-
اسلام آباد، ایان علی کے پرستاروں‘ سول سوسائٹی اور وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس ماڈل کے ساتھ ناانصافیوں کا نوٹس لیں اور فوری انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، اپیل
-
نیب نے ایوب زرعی تحقیقی ادارہ فیصل آبادکے ڈی جی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا
-
ہرنائی ،سیکورٹی فورسز نے قائد اعظم ریزیڈینسی میں ملوث ایک اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد خودکارہتھیاروں سمیت گرفتار
-
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ میں کمی کا رحجان ،ڈالر کی قیمت خرید 102.85اور قیمت فروخت103.05روپے ہوگئی
-
جنگ بندی کے بعد یمن پرسعودی بمباری
-
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے سانحے کو 20برس مکمل، سیکڑوں افراد کا آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کے قتل کی یاد میں جلوس ،خراج عقیدت
-
فرانس: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں دو بھائی گرفتار،زیرحراست افراد پر شام میں سرگرم عسکریت پسندوں سے رابطوں کا الزام
-
انڈونیشیا ، آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث ، تین سیاحتی مقامات بند کردیئے گئے ،بین الاقوامی فضائی کمپنیوں جٹ سٹار اور ورجن نے آسٹریلیا اور بالی کے درمیان تمام پروازیں معطل کر دی
-
بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر ،واقعہ مہاراشٹر کے مقامی سکول میں پیش آیا ، طلبہ کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا
-
اسرائیل کا ڈرون طیارہ لبنانی شہر میں گر کر تباہ
-
شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، نو دہشت گرد ہلاک، چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے
-
افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کا سربراہ حافظ سعید اورکزئی 30 ساتھیوں سمیت ہلاک ،افغان انٹیلی جنس کی تصدیق ،خفیہ ٹھکانہ تباہ،دستاویزات ،جہادی ... مزید
-
صدر نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے،ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کا آرڈیننس جاری ،کمی کا آرڈیننس بینکوں پر لاگو ہوگا
-
وزیر اعظم ہاؤس کے سپریم کورٹ میں تحریری بیان کے باوجود حکومت اردو کو قومی زبان نافذ کرنے کے وعدے سے مکر گئی ،وزیراعظم ہاؤس سے مسلسل انگریزی میں بیان جاری
-
اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے؟،ایازصادق ، نیب کے احتساب کیلے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھتہ خوری اور اغواء کا عروج ہے بھتہ خوری اور اغواء کاری ناقابل معافی ہے ، میڈیا سے گفتگو
-
ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بجلی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
وزیراعظم کو مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی،الطاف حسین ، پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ افطارپارٹیوں سے بیک وقت ... مزید
-
کرپشن کے الزام میں گرفتارصوبائی ضیااللہ آفریدی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،مختلف ہسپتالوں میں2 بار چیک اپ کرایا،ٹیسٹ کلیئر ہیں،نیب، ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی ،سازش کے تحت انہیں ... مزید
-
کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے ،ڈاکٹر فاروق ستار ،کمیٹی کو انتظامی اور عدالتی اختیارات حاصل ہونے چاہئیں تاکہ وہ کسی بھی شکایات کا فوری ازالہ کرسکے ، آپریشن ... مزید
-
کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے،جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی، امریکہ اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط
-
35پنکچر ڈھونڈنے والوں کو عقل آتی ہے نہ موت ، عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں ، قوم بتائے کہ عمران پاکستان کے دشمن ہیں یا عابد شیر علی؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، پاکستان ترقی کی ... مزید
-
عوام کو اراکین اسمبلی کے حاضری ریکارڈ تک رسائی کا حق مل گیا ، ایوان صدر نے قومی اسمبلی کی طرف سے طویل عرصہ سے زیرالتواء اپیل مسترد کردی
-
تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی جی بٹ کومزید واجبات ادائیگی سے انکار کردیا
-
پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے اعلا میہ میں ہر بات شامل ہے ،پرویز رشید،تمام متنازعہ امور پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی، لہولہان پاکستان کی بجائے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کاز کی بہتر ... مزید
-
افتخار چوہدری کاعمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی ،بھارتی اخبارکا دعویٰ
-
پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشیدگی کم ‘ ماہی گیروں کو پندرہ روز میں رہا ئی پر اتفاق ہوا ہے،سرتاج عزیز، ممبئی حملہ کیس سے متعلق دونوں ممالک کے وکیل جلد ملاقات کریں گے،مشیر خارجہ کا سرکاری ٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.