اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ میں کمی کا رحجان ،ڈالر کی قیمت خرید 102.85اور قیمت فروخت103.05روپے ہوگئی

اتوار 12 جولائی 2015 08:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ میں کمی کا رحجان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 5پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.90روپے سے گھٹ کر102.85روپے اور قیمت فروخت103.10روپے سے گھٹ کر103.05روپے ہوگئی اسی طرح 60پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید114.10روپے سے کم ہوکر113.50روپے اور قیمت فروخت115.10روپے سے کم ہو کر114.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 25پیسے واقع ہوئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید158.25روپے سے کم ہوکر158روپے اور قیمت فروخت159.25روپے سے کم ہوکر159روپے ہوگئی اسی طرح 10پیسے کی کمی سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.10روپے سے گھٹ کر 28روپے اور 5پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.35روپے سے کم ہوکر37.30روپے پر آگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا جمعہ 5کاروباری دنوں کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ6کاروباری دنوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوگیا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران روپے کے مقابلے یورو کی قدر 75پیسے بڑھ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر75پیسے گھٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :