فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا

اتوار 12 جولائی 2015 08:40

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کے پانچ افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دے دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے،باڑہ میں آباد ہندواور سکھ برادری کے پانچ افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے پانچ منتخب افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے جن میں ہندو اور سکھ شامل ہیں۔

مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے ان افراد کوگورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی دیگر ایجنسیوں میں بھی مرحلہ وار اقلیتوں کو قبائل میں نمائندگی دی جائے گی جس کا آغاز خیبر ایجنسی سے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :