بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر ،واقعہ مہاراشٹر کے مقامی سکول میں پیش آیا ، طلبہ کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا

اتوار 12 جولائی 2015 09:00

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء ) بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر ہوگئی ، طلبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے ریاست مہارشٹرا کے شہر نندید میں ایک مقامی سکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سو سے زائد طلبہ بیمار ہوگئے ، طلبہ کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا ، سکول انتظامیہ کے مطابق کھانے میں زہر شامل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ، بھارت میں سرکاری سکیم کے تحت سکولوں میں مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے جو اکثر زہریلا ہونے کے باعث بچوں کیلئے مضر صحت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :