سری لنکن بلے باز دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آوٴٹ ہوئے ،دلشان محمد عرفان کی 2 گیندوں پر مسلسل 2 بار آوٴٹ ہوئے لیکن نوبال اور فری ہٹ ہونے کی وجہ سے بچ گئے

اتوار 12 جولائی 2015 08:26

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بار تلکارتنے دلشان 3 مرتبہ آوٴٹ ہوئے۔سری لنکا کے دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کی اننگز کے چوتھے اوور میں تلکارتنے دلشان محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے لیکن امپائر نے نو بال قرار دے کر سری لنکا کو فری ہٹ دے دی۔

(جاری ہے)

اگلی گیند پر بھی دلشان بڑی شارٹ لگانے کے چکر میں مڈ آف پر کیچ آوٴٹ ہو گئے تاہم فری ہٹ ہونے کے باعث وہ آوٴٹ ہونے سے بچ گئے۔ تیسری بار دلشان 27 ویں اوورز میں 38 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور اس طرح ایک اننگز میں مجموعی طور پر وہ 3 بار آوٴٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :