ہیلری کلنٹن نے ذاتی اکاوٴنٹ سے ای میلز بھیجنے پر معافی مانگ لی، وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری خط و کتابت کے لیے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنا غلطی تھی ،ہیلری کلنٹن

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ذاتی اکاوٴنٹ سے ای میلز بھیجنے کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پہلی بار ای میلز کے معاملے پر معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر افسوس ہے اور وہ اسکی مکمل ذمہ داری لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری خط و کتابت کے لیے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنا غلطی تھی، جس پر معذرت خواں ہوں اور اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل انہوں سے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکار کیا تھا کہ جو کچھ کیا اس کی اجازت تھی۔ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے دور میں ذاتی میل سرور کو سرکاری خط و کتابت کیلئے استعمال کیا، جس پر خفیہ معلومات کے حوالے سے سوالات نے جنم لیا تھا۔مبصرین کی رائے میں ای میلز اسکینڈل کی وجہ سے سابق امریکی صدر کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم کو دھچکا پہنچا ہے اور مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :