عالمی برادری شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ دے: ایرانی صدر،شام میں جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں،حسن روحانی

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:25

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ شام میں جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت تہران میں آسٹریا کے صدر ہینز فشر کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں شام میں قیامِ امن اور جمہوریت کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تووہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شامی حزبِ اختلاف کی جانب سے صدر بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی جیسے مطالبات کے بجائے شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ مرکوز کرے۔ یاد رہے کہ ایران شامی صدر اسد کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔

متعلقہ عنوان :