عراق کے نائب وزیرِ انصاف اغواء، وزیر انصاف عبدالکریم فارِس کو بغداد کے شمالی ضلع سے اغوا کیا گیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)عراق کے نائب وزیر انصاف عبدالکریم فارِس کو مسلح نقاب پوشوں نے اغوا ء کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق فارِس کو بغداد کے شمالی ضلع سے اغوا کیا گیا۔ مزیدیہ کہ سیاہ لبادے میں ملبوس اغوا کار نائب وزیر اور ان کے دو محافظوں کو گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

اغوا کاروں نے کچھ دیر بعد دونوں محافظوں کو رہا کر دیا ہے۔

نائب وزیر کا اغوا شیعہ اکثریتی صدر سٹی علاقے کے قریبی مقام بنوک سے ہوا ہے۔ اغوا کے وقت ڈرائیور کی مزاحمت پر اْسے مسلح حملہ آوروں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بغداد کے قریب سے اٹھارہ ترک مزدوروں کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی ادارے مزدوروں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :