ہائر موبائل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایبٹ آباد سیالکوٹ اور پشاور ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،ایبٹ آباد ریجن نے لاہور ریجن وائٹ کو 83رنز، سیالکوٹ نے حیدر آباد کو 4رنز ، جبکہ پشاور ریجن نے مصباح الحق کی فیصل آباد ریجن کو اپ سیٹ 5وکٹوں سے شکست دی ، ایبٹ آباد ریجن کی طرف سے یاسر حمید اور یونس خان کی نصف سنچریاں، یونس خان کی ایونٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری ،سیالکوٹ ریجن کی جانب سے شعیب ملک اور بلال آصف کی نصف سنچریاں ، بلال کی آل راؤنڈ کارکردگی 5وکٹیں بھی بے اڑے

جمعرات 10 ستمبر 2015 08:50

راولپنڈی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)ہائر موبائل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایبٹ آباد سیالکوٹ اور پشاور ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ایبٹ آباد ریجن نے لاہور ریجن وائٹ کو 83رنز، سیالکوٹ نے حیدر آباد کو 4رنز ، جبکہ پشاور ریجن نے مصباح الحق کی فیصل آباد ریجن کو اپ سیٹ 5وکٹوں سے شکست دی ۔ کول اینڈ کول ہائر موبائل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروب بی کے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے لاہور ریجن وائٹ کو 83رنز سے شکست دیدی ،198رنز کے جواب میں لاہور ریجن کی ٹیم 115رنز بنا کر آؤٹ ، حفیظ 31رنز بنا کر نمایا ں رہے ، ایبٹ آباد کے خالد عثمان کی شاندار باؤلنگ 5کھلاڑیوں کو پویلین کی را ہ دکھائی اور میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنا کر بڑا پہاڑی کھڑا کردیا یاسر حمید 67، کپتان یونس خان نے 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی وکٹ کیپر سجاد 38رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

لاہور وائٹس کی جانب سے محمد عرفان ، مصطفی کمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

198رنز کے تعاقب میں لاہور ریجن کی ٹیم 115رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان اظہر علی سمیت 6کھلاڑی ڈبل فیگر بھی کراس نہ کرسکے ۔ ایبٹ آباد ریجن کی جانب سے خالد عثمان کی شاندار باؤلنگ 26رنز دیکر5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ہائر موبائل ٹی 20کپ گروپ اے کے میچ میں سیالکوٹ ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آباد ریجن کو 4رنز سے شکست دیدی ،163رنز کے جواب میں حیدر آباد ریجن مقررہ اوورز میں 159رنز بنا سکی شعیب لغاری 29رنز بنا کر نمایاں رہے ، سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے کپتان شعیب ملک اور بلال آصف کی نصف سنچریاں بلال آصف کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

اسلام آباد مرغزار میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سیالکوٹ سٹالینز نے مقررہ 20اوورز میں 163رنز بنائے کپتان شعیب ملک چار چوکوں تین چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے جبکہ بلال آصف نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز بنا کر میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا حارث سہیل 25اور عماد بٹ 13رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے حیدر آباد کی جانب سے بابر خان اور نعمان علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

163رنز کے جواب میں حیدر آباد ریجن نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر چار رنز قبل 9وکٹو ں کے نقصان پر اوورز ختم ہوگئے صہیب لغاری 29اور عظیم گھمن 23رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان شرجیل خان صرف 16رنز بنا سکے ۔ سیالکوٹ کی جانب سے عماد بٹ اور بلال آصف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ڈومیسٹک ٹی 20 کے تیسرے میچ میں پشاور کی ٹیم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی فیصل آباد کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست دی۔

فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک موقع پر انہوں نے نویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے، اس موقع پر کپتان مصباح الحق کی وکت پر موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید فیصل آباد کی ٹیم 150 سے زائد رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا لے گی۔لیکن 94 کے مجموعے پر جب مصباح 34 رنز رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بیٹنگ لائن میں بھونچال آگیا، مزید 13 رنز کے اضافے سے ٹیم مزید تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اختتامی اوورز میں احسان عادل کی بہتر بیٹنگ کی بدولت فیصل آباد اسکور 133 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔جواب میں پشاور کی ٹیم بھی 52 رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار ہو گئی تھی لیکن اس موقع پر افتخار احمد فیصل آباد کے باوٴلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔انہوں نے لو اسکورنگ میچ میں 34 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 51 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں پانچ وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرا دیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔