وزارت سمندر پار پاکستانیز نے عارضی طور پر اوورسیز پروموٹرز لائسنسز کا اجراء بند کر دیا، درخواست گزاروں کو مالی مشکلات کا شکار

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) معلوم ہوا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور افرادی قوت نے عارضی طور پر اوورسیز پروموٹرز لائسنسز کا اجراء بند کر دیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں درخواست گزار اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہیں، بیرون ملک سے آنے والی ملازمتوں پر اس پابندی سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے تمام کوائف مکمل ہونے کے باوجود بھی ملازمتوں پر پابندی لگانا درست اقدام نہیں۔

بدھ کو ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت سمندر پارپاکستانیز و افرادی قوت کی جانب سے بیرون ملک میں ملازمتوں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے، ملازمتوں کیلئے درخواست گزاروں کے تمام کوائف بھی پورے ہیں پھر بھی پابندی لگا دی گئی ،جس سے درجنوں درخواست گزار مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں جو بھی بیرون ملک ملازمت کیلئے گیا ہے، اس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور بہت سے پاکستانی اس وقت ملازمت کر رہے ہیں اور ملک کو کثیر زرمبادلہ فراہم کر رہے ہیں، اگر لائسنسز کا اجراء نہیں کیا جاتا تو اس سے ملکی معیشت کو نقصان کے ساتھ ساتھ کئی گھروں کے چولہے بھی بجھنے کا اندیشہ ہے اور یہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگر اس پابندی کو وزارت کی جانب سے اٹھایا جاتا ہے تو اس سے عام عوام فائدہ ہو گا