تحریک انصاف لیبر ونگ برائے ریلوے کے صدر محمد سرفراز خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف لیبر ونگ برائے ریلوے کے صدر محمد سرفراز خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی ،انہوں نے این اے122کے الیکشن میں سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا،خواجہ سعد رفیق کی کوششوں سے آج ریلوے پاکستان کا منافع بخش محکمہ بن چکا ہے ،انہوں نے ملازمین کے درینہ مسائل حل کیے ہیں اور ملازمین کو عزت اور وقار دیا ہے جس کی وجہ سے تمام ملازمین نے خواجہ سعد رفیق کی قیادت کو لبیک کہا ہے ،وہ لاہور رپیس کلب میں ریل مزدور اتحاد کے مرکزی چیئر مین چوہدری عنایت علی گجر،رؤف خان،نعیم شاہ،محمد عمران،آغا حسین شاہ،رانا طارق سمیت دیگر ریلوے مزدور یونین کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے،خواجہ سعد رفیق کے آنے کے بعد ریلوے کے حالا ت یکسر بدل گئے ہیں 2015میں ریلوے کا بزنس 32روپے ہوگیا ہے،انہوں نے ملازمین کی لائف انشورنس،بوڑھے افراد کی پینش کا ایشو،ملازمین کے گریجویٹی فنڈز،GPفنڈز کی ادائیگیاں،کفن دفن کے 5ہزار روپے مقرر کیے 2013تک ریلوے کے پاس 8لوکو موٹیو فریٹ سروس مہیا کرتا تھا مگر اب 80لوکو موٹیو فراہم کر رہا ہے،یہ خواجہ سعد رفیق کے انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے،ریلوے کے تمام ملازمین این اے 122کے الیکشن میں ایاز صادق کے مکمل سپورٹ کرینگے اور ان کو کامیاب بھی کرائیں گے۔