لاہور،ملک اسحاق کے قریبی ساتھی کالعدم تنظیم کا کارکن اکبر معاویہ گرفتار، اکبر معاویہ قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا

جمعرات 10 ستمبر 2015 08:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) لاہور کے علاقے غازی آباد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکن اکبر معاویہ کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور کے علاقے غازی آباد میں پنجاب کاؤنٹر ٹیرازم فورس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک اہم کارکن کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اداروں کے مطابق اکبر معاویہ قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا اکبر معاویہ پنجاب کے ایک شہر سے لاہور آ رہا تھا کاؤنٹر ٹیرازم فورس نے ملزم اکبر معاویہ کو بس سے گرفتار کر لیا ۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی روک تھام کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے ذریعے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ملزم اکبر معاویہ کو گرفتاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ واضح رہے کہ امیر معاویہ لشکرجھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کا قریبی ساتھی ہے،سی ٹی ڈی کو ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد اکبر معاویہ کی تلاش تھی جو کہ عرصہ دراز سے روپوش تھا۔بالآخر اسے غازی آباد کے قبرستان سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :