اسلام آباد ہائی کورٹ؛بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب پانچ آزاد امیدواروں کی جے یوآئی (ف) میں شمولیت پر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کیس میں جے یو آئی (ف) نے جواب جمع کرادیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پانچ آزاد امیدواروں کے جے یوآئی (ف) میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کیس میں جے یو آئی (ف) نے جواب جمع کرادیاہے۔ گزشتہ روز جسٹس اطہرمن الله اورجسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ بابراعوان جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختایر کیا کہ عدالت عالیہ میں مذکورہ کیس قابل سماعت نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ بنون کیپی کیکا حصہ ہے اس پر جسٹس اطہرمن الله نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہد تک عدالت اسکیس کو سن سکتیہے‘ ایڈوکیٹ بابر اعوان نے کہا کہ وہ مخالف فریقین کی جانب سے داخل کئے گئے جواب کو پڑھنا چاہتے ہیں لہذا عدالت انہیں وقت دے‘ بعد ازاں عدالت نے ان کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 17 ستمبرتک ملتوی کردی۔