سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر ممنون حسین کا کردار محدود کریں،(ن) لیگ کے رہنماؤں کا وزیر اعظم کو مشورہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) ایسے وقت میں جب حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ پارٹی کی سندھ قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایڈوائس دی ہے کہ وہ صوبے میں صدر ممنون حسین کا کردار محدود کریں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ دنون سندھ کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تین گھنٹے میٹنگ کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق شرکاء نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں صدر ممنون حسین کو محدود کریں اجلاس سندھ میں مسائل کے حل اور حکمت عملی کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا ۔ (ن) لیگ کے دھڑوں نے اپنے مسائل بیان کئے ۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مسائل کے حل میں تاخیر سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹیں صرف پارٹی کا پارلیمانی بورڈ دے گا ۔