شجا ع خانزادہ شہید نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے ان کے بیٹے سمیت 5امیدواروں نے کا غذات نامزدگی داخل کر ا دیئے

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:16

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء ) سا نحہ شا دی خان میں شہید ہو نے والے صوبا ئی وزیر داخلہ کرنل شجا ع خانزادہ شہید کی خالی ہو نے والی نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے ان کے بیٹے سمیت 5امیدواروں نے کا غذات نامزدگی داخل کر ا دیئے تفصیلا ت کے مطابق خالی ہو نے والی نشست پر پیپلز پا رٹی تحریک انصاف اور کئی دیگر جما عتوں کے مرکزی قا ئدین نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی مگر اس کے با وجود کئی امیدوار میدان میں آ گئے ہیں الیکشن کمیشن اٹک میں پی پی 16- کے حلقہ میں الیکشن لڑنے کے لئے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر نعیم اعوان ،تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار قا ضی احمد اکبر کے والد بزرگوار قاضی خالد محمود ، محمد بہادر خان عرف جھلا خان ،محمد فیاض نے آ زاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات داخل کرائے ہیں جبکہ خانزادہ شہید کے بیٹے جہا نگیر خانزادہ مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ ہولڈر ہیں ان امیدوا روں نے الیکشن کمیشن اٹک میں کا غذات داخل کرائے ہیں اس مو قع پر محمد بہادر خان عرف جھلا خان نے کہا کہ وہ مو روثی سیاست کے خا تمہ کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا مو قف ہے کہ لوگ ملکوں اور خانو ں کے بندے کہلا نے پر فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ میں اللہ کا بندہ کہلا نے میں اپنی عزت سمجھتا ہو ں ڈاکٹر محمد نعیم اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ آ زاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کی قا ضی خالد محمود سے بات چل رہی ہے ہم دونوں میں سے ایک ہی امیدوار جہا نگیر خانزاد ہ کا مقابلہ کرے گا میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار جہا نگیر خانزادہ نے کہا کہ میرے والد اور دیگر شہداء نے ملک کی خا طر بہت بڑی قربانی دی ہے تحصیل حضرو کے عوام کی خدمت ہما را او ڑھنا اور بچھو نا ہے میرے بابا جی تاج محمد خانزادہ نے تحصیل حضرو کے عوام کے لئے تعلیم ،صحت ،مواصلات ،بجلی اور دیگر کئی منصوبے مکمل کرکے تحصیل حضرو کے عوام کو سہولتیں مہیا کیں اور خدمت کے اس سفر میں میرے والد بزرگوا ر نے اسی مشن کو جا ری رکھا ہم بھی اسی مشن پر کاربند رہے گے ان کے ہمراہ سہراب خانزادہ ،حبیب الر حمن ،ملک عاطف اور کئی دیگر حا می بھی موجود تھے ۔