ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان کی ڈومیسٹک ٹی 20میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ، 2میچوں میں مسلسل دو نصف سنچریاں بنا ڈالیں

جمعرات 10 ستمبر 2015 08:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے راولپنڈی میں جاری قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کر ڈالی۔انھوں نے بدھ کو ایبٹ آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور کے خلاف 61 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

39 گیندوں کی ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس سے قبل انھوں نے منگل کو کراچی بلوز کے خلاف پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے تھے۔یونس خان بین الاقوامی ٹی 20 کوخیرباد کہہ چکے ہیں تاہم وہ قومی کرکٹ کے ٹی 20 مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔