ٹھٹھہ ، جھمپیرمیں عرب شہزادے اور مقامی باشندوں میں زمین کے تنازع پرہونیوالی کشیدگی شدت اختیارکرگئی ،ڈیرھ ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے نے بازیابی کے بعد ٹھٹھہ کی عدالت میں عرب شہزادے ناصر لوطہ کے منیجراور پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف اغوا کرنے اور دھمکیاں دینے کی درخواست درج کرادی

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:16

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)جھمپیرمیں عرب شہزادے اور مقامی باشندوں کے درمیان زمین کے تنازع کے معاملے پرہونیوالی کشیدگی شدت اختیارکرگئی ، ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے نے آزادہوکر ٹھٹھہ کی عدالت میں عرب شہزادے ناصر لوطہ کے منیجراور پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف اغوا کرنے اور دھمکیاں دینے کے خلاف درخواست درج کرادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھمپیر کی کوہستانی پٹی میں 6 سو ایکڑ زمین کے تنازع کے معاملے پر ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونیوالے علاقے کے معزز شکر خان عرف پیربخش مری نے بازیابی کے بعد سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت میں پیش ہوکر درخواست دی ہے کہ ان کو اغوا کرکے حراساں کرنے والے عرب شہزادے کے منیجرخالد محمود ، پولیس اہلکار نیاز شورواور قربان پالاری سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جا ئے ،عدالت نے مدعی کو 12 ستمبر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا جبکہ مقامی باشندوں مہر علی مری ، پیر بخش مری ،قربان علی مری ،اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں بھی پٹیشن داخل کرادی ۔

عدالت نے عرب شہزادے ناصر لوطہ ، پولیس اور محکمہ ریونیوکے متعلقہ افسران کو 14 ستمبر کو پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کردئے ۔

متعلقہ عنوان :